ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پرعراق کی تاکید
Aug ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
عراق کے صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی پر زور دیاہے۔
عراق کے صدرفواد معصوم نے گزشتہ روز عراق میں تعینات ایرانی سفیر ایرج مسجدی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ماضی میں ایران کے مثبت موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں.
فواد معصوم نے کہا کہ عراق کبھی بھی دہشتگردوں سمیت داعش کے خلاف جنگ میں ایران کی مدد اور کردار کو فراموش نہیں کرے گا.
اس موقع پر ایرانی سفیر ایرج مسجدی نے عراق کے مثبت موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کے ساتھ اقتصادی، سماجی، ثقافتی، سیاسی، فوجی اور سیکورٹی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی ترقی کا خواہاں ہے.