Sep ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • شاہ سلمان کی جسمانی صحت انتہائی نازک

بعض میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت بہت بگڑ گئی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ٹکٹیکل رپورٹ ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ڈاکٹروں کے کہنے پر بدھ کے روز سے اپنی تمام سرگرمیاں روک دی ہیں۔شاہی دربار کے قریبی ذرائع نے بھی رپورٹ دی ہے کہ شاہ سلمان کو سانس کی بیماری ہے اور افسردگی کا بھی شکار ہیں۔جسمانی حالت اس قدر  بگڑنے کے باوجود وہ اقتدار چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ سلمان بن عبدالعزیز نے عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال کے بعد اقتدار سنبھالا تھا اور پھر انھوں نے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو ولیعہد بھی بنا دیا اور کہا جاتا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنے بیٹے کے حق میں اقتدار سے سبکدوش ہو سکتے ہیں۔

ٹیگس