افغانستان میں خودکش حملہ 150 افراد ہلاک و زخمی
Sep ۱۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں خودکش حملے میں 32 افرادہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے ضلع محمد درا میں خودکش حملہ آور نے احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بناتے ہوئے ہجوم میں گھس کر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا، مظاہرین ضلع پولیس افسر کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
افغان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔