Sep ۲۰, ۲۰۱۸ ۲۲:۰۷ Asia/Tehran
  • کربلائے معلی میں لاکھوں زائرین کی موجودگی میں مقتل خوانی

کربلائے معلی میں لاکھوں کی تعداد میں حسینی عزاداروں کی موجودگی میں جمعرات کو مقتل خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

گذشتہ سالوں کی مانند اس سال بھی عراق کے معروف مقتل خواں شیخ عبدالامیر المنصور نے مقتل خوانی سے موسوم یوم عاشورہ کے پروگرام میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت اور خیام حسینی میں آگ لگائے جانے کے واقعات اور مصائـب بیان کئے۔

کربلائے معلی میں عاشور کے دن قدیم روایت کے مطابق مقتل خوانی کا خاص طور سے اہتمام کیا جاتا ہے جس میں شہدائے کربلا کے مصائب پڑھے جاتے ہیں اور خیموں میں آگ لگائے جانے کا دردناک منظر پیش کیا جاتا ہے۔

مقتل خوانی کے پروگرام میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت عراق و  بیرون عراق سے پہنچے ہوئے لاکھوں حسینی عزادار شرکت کرتے ہیں۔

اس موقع پر نہایت رقت آمیز منظر پیش کیا جاتا ہے جس سے حسینی عزاداروں میں تلاطم برپا ہو جاتا ہے۔

عراق میں یوم عاشور اور اربعین کے موقع پر سیکورٹی کے نہایت سخت انتظامات کئے جاتے ہیں۔

ٹیگس