Sep ۳۰, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • عراقی کردستان کے پارلیمانی انتخابات

عراقی کردستان کے علاقے میں اتوار کے روز پارلیمانی انتخابات ہوئے اور اس علاقے کے لو گوں نے ووٹنگ میں حصہ لے کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان کے علاقے میں پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز صبح میں ہوا جبکہ شام تک جاری رہا۔

دہوک، اربیل اور سلیمانیہ کے صوبوں میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کردستان کی پارلیمنٹ کی ایک سو گیارہ نشستوں کے انتخاب کے لئے انتیس جماعتوں اور مختلف گروہوں کے مجموعی طور پر چھے سو تہتّر امیدواروں میں مقابلہ ہوا۔

ان علاقوں میں گذشتہ اٹھارہ دنوں سے انتخابی مہم جاری تھی۔ واضح رہے کہ عراقی کردستان کی پارلیمنٹ کی ایک سو گیارہ نشستوں میں گیارہ نشستیں، قومی و دینی اقلیتوں سے مخصوص ہیں۔

ٹیگس