سی پیک میں سعودی شمولیت کی مخالفت
Oct ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
سی پیک میں سعودی شمولیت کی مخالفت کا سلسلہ جاری ہے اور اب بلوچستان کی اہم سیاسی جماعت نےبھی اس کی مخالفت کی۔
پاکستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے صحبت پور میں ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک اور ریکوڈک میں سعودی عرب کی شمولیت سے علاقے کی صورتحال کے خراب ہونے کا خطرہ موجود ہے۔
حکومت کوئی بھی معاہدہ کرنے سے پہلے علاقائی اور ہمسایہ ممالک کے مفادات کو بھی مدنظر رکھ کر حکمت عملی ترتیب دیں، تاکہ علاقائی تصادم کے خطرات کم ہو سکیں۔ افغان مہاجرین کو شہریت دینی کی باتیں حکمرانوں کی خام خیالی ہے۔
اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ افغان مہاجرین کی فوری واپسی کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیندک، ریکوڈک اور کچھی کینال جیسے منصوبوں کی تکمیل سے بے روزگاری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔