Oct ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • غزہ کی صورتحال پر یورپی یونین کو تشویش

غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی آئے روز شہادتوں پر یورپی یونین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلرانجیلا مرکل نےفلسطین کے صدر محمودعباس سے بات چیت میں کہا کہ فلسطینی مہاجرین کی امدادی ایجنسی کی سرگرمیاں بحال رکھنے کیلئے یورپی یونین بھرپور تعاون کر رہی ہے تاہم ہمیں غزہ پٹی کی صورت حال پر تشویش لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتی ہے۔

فلسطینی صدر عباس نے بھی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ موجودہ صورت حال کے بارے میں مرکل کو آگاہ کیا اور بتایا کہ عالمی قوانین اور 1967 کے سرحدی تعین پر مبنی معاہدے کے تحت مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر مذاکراتی عمل کا انحصار سیاسی صورت حال سے وابستہ ہے۔

 

ٹیگس