Oct ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۷:۱۱ Asia/Tehran
  • افغانستان کا پاکستان پر قندھار حملے میں ملوث ہونے کا الزام، پاکستان کی تردید

پاکستان نے قندھار حملے سے متعلق افغانستان کے الزامات مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قندھار حملوں سے متعلق افغانستان کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، حملوں سے متعلق ٹھوس شواہد یا خفیہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں، پاک - افغان ایکشن پلان کے تحت تعاون کا میکنزم موجود ہے، میڈیا پر الزام تراشی دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ 7 اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ پچھلے ہفتے قندھار میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی۔ انھوں نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قندھار حملے کے منصوبہ ساز افغانستان کے حوالے کیے جائیں۔

افغان صوبے قندھار میں اٹھارہ اکتوبر کو سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے قندھار پولیس چیف عبدالرازق اور خفیہ ادارے کے صوبائی چیف ہلاک ہوگئے تھے جبکہ امریکی کمانڈر اسکاٹ ملر بال بال بچ گئے۔ فائرنگ کے واقعے میں قندھار کے پولیس چیف جنرل رازق بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

ٹیگس