ملا برادر کی پاکستانی قید سے رہائی کی تصدیق
Oct ۲۶, ۲۰۱۸ ۰۶:۳۱ Asia/Tehran
افغان طالبان نے 2010 میں گرفتار کیے جانے والے ملا برادر کی پاکستانی قید سے رہائی کی تصدیق کردی ہے۔
طالبان ذرائع کا کہنا تھا کہ ملا برادر کو بیماری کے باعث رہا کیا گیا اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستان یہ چاہتا ہے کہ وہ امن مذاکرات میں کردار ادا کریں۔
ذرائع کے مطابق ملا برادر کو اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بعد رہا کیا گیا اور ان کی رہائی کا مقصد امریکا اور طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔
خیال رہے پاکستان کی جانب سے فروری 2010 میں ملا برادر کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی تھی، ملا عبدالغنی برادر ملاعمر کے دور میں دوسرے بڑے طالبان سرغنہ تھے جو جنوبی افغانستان میں تنظیم کی فوجی کارروائیوں کے رابطہ کار تھے۔