Oct ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
  • دمشق کا نیشنل میوزیم دوبارہ کھول دیا گیا

شام کے دارالحکومت دمشق میں سات سال کے بعد نیشنل میوزیم دوبارہ کھول دیا گیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے نیشنل میوزیم کو جنگ میں ممکنہ نقصان پہنچنے کے خدشے کے پیش نظر سات سال قبل بند کر دیا گیا تھا جو اب دیکھنے والوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔دمشق نیشنل میوزیم کے نائـب سربراہ احمد دیب نے ہزاروں سال قدیم ثقافت کا منظر پیش کرنے والے اس میوزیم کو دیکھنے والوں کے لئے دوبارہ کھولے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میوزیم میں تاریخ سے ماقبل دور کی اشیا، نوادرات اور کلاسیکل دور کے علاوہ اسلامی دور کی نشانیاں بھی نمائش کے طور پر پیش کی جاتی ہیں۔شام سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ حماہ کے شمالی مضافاتی علاقوں میں شامی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری اور شامی فضائیہ نے السویدا میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

ٹیگس