غزہ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس
Nov ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج بند کمرے میں ہوگا۔
اجلاس کویت اور بولیویا کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے جس میں غزہ کی صورتحال پر اراکین سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ غزہ میں 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 14 فلسطینی شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی حکومت نے اتوار کی رات سے غزہ پر اپنے حملوں اور جارحیت کا نیا دور شروع کیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
صیہونی حکومت غزہ پر پچھلے اتوار سے اب تک چھے رہائشی مکانات، الاقصی ٹیلی ویژن چینل کی عمارت اور الامل ہوٹل، الرحمہ کمپلیکس اور رفح میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنا چکی ہے۔