بحرین میں خاندانی آمریت کے خلاف مظاہرہ
Nov ۱۶, ۲۰۱۸ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
بحرین کے عوام نے ایک بار پھر آمریت مخالف رہنما شیخ علی سلمان اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے
دارالحکومت منامہ کے علاقے الدراز میں ہونے والے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں سرکردہ مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم اور آمریت مخالف جماعت الوفاق کے اسیر رہنما شیخ علی سلمان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔مظاہرین ملک پر مسلط خاندانی آمریت اور خاص طور سے آل خلیفہ خاندان کے خلاف نعرے لگار رہے تھے۔خبروں کے مطابق بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے مسلسل ایک سو تیئیسویں ہفتے بھی الدراز میں واقع آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ جاری رکھا اور مسجد امام جعفرصادق علیہ السلام میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔بحرین کے عوام فروری دوہزار گیارہ سے ملک پر مسلط خاندانی آمریت کے خلاف پرامن مظاہرے کر رہے ہیں۔