Nov ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکی حملے میں عورتوں  اور بچوں سمیت درجنوں شامی شہری جاں بحق

امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے طیاروں کی بمباری میں شام کے کم سے کم چالیس عام شہری مارے گئے۔

دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ دیرالزور کے مشرقی نواحی شہر ہجین کے بقعان نامی دیہات پر شدید بمباری کی ہے۔امریکی طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں عورتوں اور بچوں سمیت چالیس شامی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جمعرات کے روز بھی دیرالزور کے مشرقی نواحی علاقے سوسہ اور البوبدران پر بمباری کی تھی جس میں تیئیس عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے سن دوہزار چودہ میں داعش کے خلاف جنگ کے نام پر اتحاد قائم کیا تھا جس کے لیے نہ تو اقوام متحدہ سے منظوری لی گئی اور نہ ہی شام کی قانونی حکومت سے ایسا کوئی مشورہ کیا گیا۔عراق اور شام میں امریکی اتحاد کے حملوں میں اب تک سیکڑوں عام شہری مارے جاچکے ہیں۔شام کی وزارت خارجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بارہا مطالبہ کرچکی ہے کہ وہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم غیر قانونی اتحاد کے حملوں کو بند کرائے۔

ٹیگس