Nov ۲۴, ۲۰۱۸ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
  • بحرینی مظاہرین پر زہریلی گیس سے حملہ

بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے بحرینی عوام کے مظاہرے کی سرکوبی کرتے ہوئے بحرینیوں کے خلاف زہریلی گیس نیز آنسو گیس کا استعمال کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بحرینی مظاہرین نے ہفتے کے روز سڑکوں پر نکل کر نمائشی انتخابات کی مخالفت اور انتخابات کے بائیکاٹ نیز بحرینی علما اور سیاسی گروہوں اور جماعتوں کے اقدام کی حمایت کا اعلان کیا۔ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے منامہ کے جنوب میں بحرینی مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے ایسی حالت میں نمائشی پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں شہری آزادی کا مکمل فقدان ہے جیسا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں تک نے ان انتخابات کو نمائشی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کی آمریت اور جمہوریت کے قیام اور ظلم و بے انصافی کے خاتمے کے لئے پرامن حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت کی جانب سے بحرینی مظاہرین کے خلاف مسلسل طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس