Nov ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں قیدیوں سے غیرانسانی سلوک

سعودی عرب نے قیدیوں سے غیرانسانی سلوک کی خبروں کو مسترد کیا ہے۔

سعودی وزارت اطلاعات نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قیدیوں پر بدترین تشدد کیا جاتا ہے۔

وزارت اطلاعات کی طرف سےجاری کردہ بیان کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں"ایمنسٹی" اور ’ہیومن رائٹس واچ‘ کے قیدیوں پر تشدد سے متعلق دعوے قطعی بے بنیاد ہیں ۔

خیال رہے کہ انسانی حقوق کی دو بڑی عالمی تنظیموں نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں جیلوں میں قید افراد کو بدترین اذیتیں دی جاتی ہیں جو کہ انسانی حقوق کے منافی ہے۔

 

ٹیگس