Dec ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • صنعا کا ہوائی اڈہ دوبارہ کھولنے کے لئے تیار ہیں، یمنی حکومت

یمن کی قومی حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دوبارہ کھولنے کے لئے پوری طرح آمادہ ہے۔

 المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق زکریا الشامی کا کہنا ہے کہ صنعا کا ہوائی اڈہ دوبارہ کھولے جانے کے حوالے سے تمام فنی اقدامات ہماری دسترس میں ہیں اور ایسا کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
 انہوں نے کہا کہ اگرچہ سعودی اتحاد کے حملوں میں اس ہوائی اڈے کو کافی نقصان پہنچا تھا لیکن ہمارے عملے نے فوری طور پر اس کا متبادل تیار کر لیا ہے اور لازمی سہولتیں آمادہ کرلی ہیں۔
 انہون نے کہا کہ سعودی اتحاد بار بار صنعا کے ہوائی اڈے پر بمباری کر رہا ہے تاکہ یہاں سے پروازوں کی آمد و رفت کو روکا جا سکے۔
 قابل ذکر ہے کہ صنعا کے ہوائی اڈے پر سعودی اتحاد کی بمباری اور ہوائی اڈے کی بندش، یمن کے عوام کو انسانی امداد کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں بے گناہ یمنی شہریوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

ٹیگس