Dec ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکہ کی ایران مخالف پابندیوں پر قطر کی تنقید

قطر کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور ظالمانہ پابندیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے سی این این سے گفتکو میں امریکہ کی یک طرفہ ایران مخالف پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کو پابندیوں سے حل نہیں کیا جا سکتا۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرے اور سفارتی راہ حل پیش کرے اس لئے علاقہ مزید کشیدگی برداشت نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے کچھ ہی عرصے بعد بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر علیحدگی کا اعلان اور ایران کے خلاف غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیاں عائد کردیں۔ جبکہ ٹرمپ کے اس اقدام کی نہ صرف امریکہ میں بلکہ عالمی سطح پر مذمت کی گئی۔

قطر کے وزیر خارجہ نے اسی طرح مشرق وسطی میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اقدامات کو بھی ہدف تنقید بنایا اور یمنی عوام کے خلاف جنگ بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس