زلمے خلیل زاد متحدہ عرب امارات میں مذاکرات کے بعد کابل پہنچ گئے
Dec ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
زلمے خلیل زاد متحدہ عرب امارات میں مذاکرات کے بعد کابل پہنچ گئے جہاں وہ آج افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کریں گے۔
امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد طالبان اور پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد ابوظبی اور اسلام آباد میں ملاقات کے بعد کابل پہنچے ہیں جہاں وہ افغان رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
پہلی مرتبہ جامع وفد طالبان اور حقانی نیٹ ورک نے امریکی نمائندوں سے ملاقات کی جس میں ایک بار پھر افغانستان سے امریکی فورسز کے انخلا کی بات کو دہرایا گیا۔
افغان حکومت کا امن وفد چوتھے روز ابوظہبی میں موجود ہے، جہاں طالبان نے افغان حکومت سے وفد سے ملاقات کو رد کیا۔
زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات کی، آج رات کابل میں افغان رہنماؤں سےملاقات کریں گے۔