شام سے امریکی فوج کا انخلا شروع
امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد فوجی سازو سامان سے لدے سیکڑوں ٹرک شام سے عراق روانہ ہو گئے۔
المیادین ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی و سازمان سے لدے سیکڑوں ٹرک کرد ڈیموکریٹ فورس کے زیر قبضہ شامی علاقوں سے عراق کی سرحد سے ملنے والی گذرگاہ سیمالکا کی جانب روانہ ہو گئے۔
وائٹ ہاؤس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز یہ دعوی کرتے ہوئے کہ شام میں داعش کو شکست دینا ہماری موجودگی کا اصل مقصد تھا، اس ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ شامی حکومت کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر داعش کے خلاف جنگ کا بہانہ بنا کر شام میں داخل ہوا تھا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ٹرمپ نے اپنے دور صدارت کے آغاز میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروہوں خاص طور سے داعش کے قیام میں امریکہ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔