Dec ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • شام، حماہ پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام

شامی فوج نے صوبہ حماہ کے شمالی علاقوں کی جانب سے دہشت گردوں کی پیشقدمی کو ناکام بناتے ہوئے انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس اے این اے کے مطابق دہشت گرد عناصر، مغربی صوبے حماہ کے شمالی سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا۔
اس حملے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے اور انہیں اپنے مقاصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
 شامی فوج کے جوانوں نے صوبہ حماہ کے علاقے حصرایا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری بھی کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے  کئی ٹھکانے تباہ اور متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

  پچھلے دو سال کے دوران شامی فوج سے شکست کھانے کے بعد مختلف دہشت گرد گروہ ادلب میں جمع ہو گئے ہیں جہاں سے وہ حماہ اور ادلب کے دوسرے نواحی صوبوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
 شامی فوج  نے ادلب کا تین طرف سے محاصرہ کر رکھا ہے اور عنقریب وہ اس علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لیے آپریشن شروع کرنے والی ہے۔

ٹیگس