Dec ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • شمالی افغانستان میں متعدد طالبان عناصر کی ہلاکت

افغان فوجی اہلکاروں نے اعلان کیا ہے کہ شمالی افغانستان کے صوبے بدخشان میں ایک کارروائی کر کے طالبان گروہ کے کم از کم چھے افراد کو ہلاک اور نو دیگر کو زخمی کر دیا گیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغان فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ طالبان گروہ اور افغان فوجی اہلکاروں میں جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب افغان فوجی اہلکاروں نے بدخشان کے علاقے اشکان میں فوجی کارروائی شروع کی۔

اس کارروائی میں طالبان گروہ کے چھے افراد کے ہلاک ہونے کے علاوہ نو دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔

افغان فوج کے بیان کے مطابق فوجی کارروائی کے نتیجے میں طالبان عناصر، اپنے ٹھکانوں سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

طالبان کی جانب سے اب تک اس خبر پر کسی بھی طرح کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔

ٹیگس