شام پر امریکی حملہ متعدد شہری جاں بحق
Jan ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
امریکہ نے داعش کے خلاف کارروائی کا بہانہ بناتے ہوئے شام کے مشرقی علاقے دیرالزور پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 شہری جاں بحق ہو گئے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے جنگی طیاروں نے کل شام کے مشرقی علاقے دیرالزور کے الشعفه شہر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
واضح رہے دسمبر 2018 میں بھی دیرالزور کے ایک علاقے پر امریکی اتحادی جنگی طیاروں کے حملے میں 17 عام شہری جاں بحق ہوئے تھے۔