اسرائیلی فوج کی بربریت، فلسطنیی نوجوان شہید
اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں اندھا دھند گولیاں چلا کر ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا ہے۔
فلسطین انفار میشن سینٹر کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان پر اس وقت گولیاں چلا دیں جب وہ اپنی گاڑی پارک کرنے کے لیے ایک مقام پر رکا تھا۔اسرائیلی فوجیوں نے جمعے کی شام غزہ اور غرب اردن میں مظاہرہ کرنے والوں پر بھی وحشیانہ فائرنگ کی تھی جس میں دو فلسطینی نوجوان شہید اور چودہ بچوں سمیت درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔فلسطینی عوام نے جمعے کے روز مسلسل چوالیسیویں ہفتے بھی واپسی مارچ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے قریب مظاہرے کیے۔اسرائیلی فوجیوں نے واپسی مارچ میں شریک فلسطینیوں کو سرطان پھیلانے والی گیس کے گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔ فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے -