Feb ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکہ کے آخری ایام

امریکہ افغانستان میں اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کے لئے مختلف حیلے بہانوں سے اس ملک سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے حالیہ امن مذاکراتی دور میں اس سال اپریل تک نصف فوجیں واپس بلانے کا وعدہ کیا ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان نے ماسکو میں امن مذاکرات کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ فریقین نے ایک دوسرے کو فوجیوں کے پُر امن انخلاء اور افغانستان کی سرزمین دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی افغانستان سے اپنے نصف فوجیوں کے انخلاء کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ فضول کی جنگ میں امریکا کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے، امریکا اب ساری توجہ معیشت کے فروغ پر دینا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے امن مذاکرات میں 17 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق رائے ہو گیا جس سے افغانستان میں قیام امن کے امکانات روشن ہوگئے ہیں اور امریکہ کو افغانستان سے فرار ہونے کے لئے پتلی گلی سے راستہ مل گیا۔

ٹیگس