فلسطینیوں کا وارسا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
Feb ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
فلسطینیوں نے وارسا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے وارسا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صائب عریقات کا کہنا تھا کہ ہم وارسا کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے اور ہم نے کسی کو اپنی غیر موجودگی میں گفتگو کرنے کی بھی اجازت نہیں دی ہے۔
واضح رہے کہ پولینڈ میں 13 اور 14 فروری کو ہونے والی اس کانفرنس کو امریکی سازش قراردیا جارہا ہے۔ امریکہ نے فلسطینیوں کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔