Feb ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  • پاک و ہند تحمل سے کام لیں: اوآئی سی

او آئی سی نے لائن آف کنٹرول پر پاک و ہند کے مابین شدید کشیدگی کو کم کرنے پر تاکید کی۔

جدہ میں او آئی سی کے رابطہ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں امن اور مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا ہے ۔

اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل سے معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل سے رابطے کی سفارش کی گئی ہے اور خطے میں فوری طور پر کشیدگی کو ختم کرنے پر زور دیاگیا۔

او آئی سی نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ہندوستان کو مذاکرات کی پیش کش کو سراہا۔

اعلامیہ میں ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے مابین سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔

 

ٹیگس