Mar ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کا میزائل حملہ

شامی فوج نے ادلب کے جنوبی مضافاتی علاقے میں جبہت النصرہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے ادلب کے جنوبی مضافاتی علاقوں التح اور خان شیخون کے اطراف میں جبہت النصرہ دہشت گردوں کے ہیڈکوارٹر اور ان دہشت گردوں کے جنگی ساز و سامان کو تباہ کردیا۔

شامی فوج نے مغربی صوبے حماہ کے مضافاتی علاقوں مورک اور طامنہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔

واضح رہے کہ حماہ اور ادلب کے بعض علاقوں میں دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے بنا رکھے ہیں جہاں سے وہ شامی فوج کے ٹھکانوں اورعام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

شامی فوج نے اسی طرح دہشت گردوں کے خلاف ایک کارروائی کر کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ٹیگس