Mar ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۳:۱۱ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی طیاروں کا ممنوعہ فاسفورس بموں سے حملہ

امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام میں اپنی وحشیانہ فضائی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ، ایک بار پھر شام کے علاقے الباغوز پر ممنوعہ فاسفورس بم برسائے ہیں۔

نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام کے مشرقی صوبے دیرالزور کے علاقے الباغوز پر ایک بار پھر ممنوعہ فاسفورس بموں سے حملہ کیا ہے-

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے خبر دی ہے کہ امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی اس بمباری میں متعدد شامی شہری جاں بحق ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں-

امریکا کے جنگی طیاروں نے گذشتہ اتوار کو بھی الباغوز علاقے پر فاسفورس بموں سے حملہ کیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکا کے جنگی طیارے اب تک کئی بار شام کے مختلف علاقوں منجملہ صوبہ دیرالزور میں ممنوعہ فاسفورس بموں سے حملے کر چکے ہیں-

شام کی حکومت اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام متعدد بار مراسلے ارسال کر کے ان عالمی اداروں سے یہ مطالبہ کر چکی ہے کہ وہ شام میں امریکی جارحیتوں کو بند کرائیں-

جنگ کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے ایئر وارز نے بھی جو شام اور عراق  میں امریکی  ہوائی حملوں پر نظر رکھتا ہے، ابھی حال میں اعلان کیا تھا کہ دو ہزار چودہ سے اب تک امریکی اتحاد کے ہوائی حملوں میں شام اور عراق میں پانچ ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں-

امریکا نے گذشتہ برسوں کے دوران دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے  بجائے شام اور عراق میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے-

نام نہاد داعش مخالف اتحاد امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں بنا تھا اور دعوی کیا گیا تھا کہ یہ اتحاد شام اور عراق میں داعش کے خلاف جنگ کے لئے بنایا گیا ہے جبکہ سرکاری رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اور اس کے عرب اور مغربی اتحادی ملکوں نے ہی دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کی ہے اور خود امریکی حکام اس بات کا اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ داعش کو امریکا نے ہی بنایا ہے-

 

ٹیگس