داعشی سرغنہ ابوبکر البغدادی کو امریکی تحفظ حاصل ہے، عراقی رہنما
عراق کے صدر دھڑے کے ایک سینیئر لیڈر نے انکشاف کیا ہے کہ داعش کے قیدی بنائے جانے والے دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ داعش سرغنہ ابوبکر البغدادی امریکہ کے اختیار میں ہے اور اسے تحفظ حاصل ہے۔
حاکم الزاملی نے المیادین ٹی وی سے گفتگو میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ عراق پر حملے کے وقت سے شروع ہونے والی مداخلت کا مقصد پورے علاقے کو بحران و بدامنی سے دوچار کرنا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ موصولہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گردوں کا سرغنہ ابوبکر البغدادی اور اس کے کئی تکفیری کمانڈر شام کے علاقے الباغوز میں پناہ لئے ہوئے ہیں جہاں انھیں امریکی تحفظ حاصل ہے۔
الزاملی نے کہا کہ داعش کے جن عنصر کو عراق نے اپنی تحویل میں لیا ہے وہ سب الباغوز میں تھے اور وہیں داعشی سرغنہ البغدادی بھی موجود ہے۔
ادھر سیکورٹی مسائل کے ماہر حازم الباوی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اپنے اختیار میں موجود دہشت گردوں کو مغربی عراق منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تا کہ اس ملک میں داعش دہشت گرد گروہ کو دوبارہ منظم کیا جا سکے۔