افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر کی امریکی وزارت خارجہ میں طلبی
Mar ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
امریکہ کے خلاف افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر کے سخت بیان میں پر امریکہ نے ان کو وزارت خارجہ کے ہیڈکوارٹر میں طلب کر لیا۔
امریکی وزارت خارجہ کے حوالے سے فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیاسی امور میں امریکی نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ ہل نے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب سے ملاقات میں ان کے سخت بیان پر احتجاج کیا۔
انھوں نے واشنگٹن میں افغانستان کی وزارت خارجہ میں ایک پریس کانفرنس میں افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ افغانستان کی حکومت کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔
حمداللہ محب نے کہا تھا کہ افغانستان میں جنم لینے والے خلیل زاد، افغانستان کی حکومت کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔