Mar ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے ساتھ گیس سمجھوتے پر اردنی اراکین پارلیمنٹ کی مخالفت

اردن کے ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیل سے گیس کی درآمد کے سمجھوتے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے منسوخ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اردن کے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو اردن کی پارلیمنٹ میں اس سمجھوتے کا جائزہ لیا گیا اور اسے مسترد کر دیا گیا۔

اردن کے نائب وزیر اعظم رجائی المعشر نے گیس کے اس سمجھوتے کے بارے میں مہلت طلب کی ہے تاکہ اس سمجھوتے کا جائزہ لینے کے بارے میں اردن کی پارلیمنٹ کی صلاحیت کے بارے میں آئینی عدالت اپنا فیصلہ دے سکے۔

اسرائیل سے گیس کے اس سمجھوتے کی مخالفت میں اردن کے دارالحکومت امان سمیت مختلف شہروں میں عوامی احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ہیں۔

اردن کے عوام اسرائیل کے ساتھ اپنے ملک کے کسی بھی طرح کے تعلقات کے خلاف ہیں اور وہ اپنے مظاہروں میں ان تعلقات کو منقطع کئے جانے کا مطالبہ بھی کرتے رہے ہیں۔

ٹیگس