یمن میں جاری سعودی جارحیت پر قطر کی تنقید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i346632-یمن_میں_جاری_سعودی_جارحیت_پر_قطر_کی_تنقید
قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یمن پر سعودی عرب کی طرف سے مسلط کردہ جنگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۵:۴۶ Asia/Tehran
  • یمن میں جاری سعودی جارحیت پر قطر کی تنقید

قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یمن پر سعودی عرب کی طرف سے مسلط کردہ جنگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان لولوۃ الخاطر نے یمن پر سعودی عرب کی طرف سے مسلط کردہ جنگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قطر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور یمن میں عرب قوم کا وحشیانہ طور پر خون بہا رہا ہے۔

قطر نے سعودی عرب کے اتحاد میں شامل ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے نکل کر یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں مدد فراہم کریں۔