Apr ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • یمن: الحدیدہ کو نئی جارحیت کا سامنا

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد مغربی یمن میں الحدیدہ کو پھر جارحیت کا نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یحیی سریع نے المیادین ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد فوجیوں کو اکھٹا کر کے الحدیدہ کو نئی جارحیت کا نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ اس شہر کے بارے میں جنگ بندی کے معاہدے کو شکست سے دوچار کیا جا سکے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمن، سوئیڈن معاہدے پر مکمل طور پر کاربند ہے اور وہ اس شہر میں اقوام متحدہ کے پہلے مرحلے کے اقدامات کا منتظر ہے۔

انھوں نے جمعے کے روز بھی اعلان کیا تھا کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف شہروں پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنگ بندی کی پانچ سو انسٹھ بار خلاف ورزی کی ہے۔

ٹیگس