Apr ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • یمن: اسٹاک ہوم سمجھوتے پرعمل کا مطالبہ

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے صنعا میں انصاراللہ کے سربراہ سے ملاقات میں اسٹاک ہوم سمجھوتے پر تمام فریقوں کی جانب سے عمل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

امن مذاکرات میں یمنی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی اور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے مارٹن گریفیتھس کے درمیان صنعا میں ہونے والی ملاقات میں یمن کے ظالمانہ محاصرے کے نتیجے میں ملک کی ابتر انسانی صورت حال، صنعا ایرپورٹ بند ہونے، وبائی امراض اور قیدیوں کے تبادلے کا عمل تعطل سے دوچار ہونے کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔

عبدالسلام نے کہا کہ عبدالملک الحوثی نے گریفیتھس کو مقبوضہ یمن کے علاقوں میں سعودی اتحاد کی جانب سے خواتین کو اغوا کئے جانے سے باخبر کیا اور کہا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں عورتوں اور بچوں کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے پر اقوام متحدہ کی خاموشی سے جارح عناصر کو اپنے جرائم کی پردہ پوشی میں مدد مل رہی ہے اور اسی بنا پر وہ جارحیت کا سلسلہ بھی بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار سات اپریل کو صنعا میں سعوان کے علاقے میں رہائشی مکانات اور اسکول پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت میں سو سے زائد یمنی شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس