بارہ روزہ جنگ کے دوران قومی میڈیا کی قدردانی؛ ایرانی وزیرخارجہ
Aug ۰۶, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
وزیر خارجہ نے کہا کہ حالیہ جنگ میں ایرانی قوم نے میدان عمل، سفارت کاری اور میڈیا کی ہم آہنگی سے ایسی کامیابی رقم کی جو کبھی بھی نہیں بھولا جائے گا۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے قومی نشریاتی ادارے کے مرکزی دفتر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ 12 روزہ جنگ ایک درخشاں باب کے طور پر تاریخ جمہوری اسلامی ایران میں ہمیشہ کے لیے ثبت ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے میں یہ جنگ نہ صرف قومی افتخار کی علامت ہے بلکہ ایران کی حالیہ تاریخ میں ایک ایسا روشن نقطہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔
وزیر خارجہ نے قومی میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں اپنی جانب سے ادارے کے سربراہ اور ان کے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس حساس موقع پر قومی بیانیے کو بھرپور انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا۔