پاکستان: پی ٹی آئی کے 9 ارکان پارلیمان نااہل قرار
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شبلی فراز، زرتاج گل اور عمر ایوب سمیت نو ارکانِ اسمبلی اور سینیٹر کو نااہل قرار دے دیا۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق نو مئی مقدمات میں سزا یافتہ ہونے پر الیکشن نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل سمیت نو ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق نااہل ہونے والوں میں پانچ ارکانِ قومی اسمبلی، ایک سینیٹر اور سینٹ ارکانِ پنجاب اسمبلی شامل ہیں۔ نااہل ہونے والوں میں رائے حیدر علی، صاحبزادہ حامد رضا، رائے حسن نواز، زرتاج گل، ارکانِ پنجاب اسمبلی انصر اقبال، جنید افضل، رائے محمد مرتضیٰ اقبال بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے نااہل ہونے والے ارکانِ اسمبلی کی نشستیں خالی قرار دے دیں۔ الیکشن کمیشن نے نو مئی کے مقدمات میں سزائیں ہونے پر ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے۔پی ٹی آئی کے ان ارکان پارلیمان کو نااہل قرار دیا جانا پی ٹی آئی کے بڑا دھچکا مانا جارہا ہے۔