Apr ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکےایک ہلاک6 زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں دو دستی بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق کابل کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ نائن میں ہونے والے دستی بم حملوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دستی بم حملوں سے زخمی ہونے والوں میں 3 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

 

ٹیگس