Apr ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • افغان صدر کی جانب سے کابل حملے کی مذمت

افغانستان کے صدر نے کابل دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثر ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کل کابل میں ہوئے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دشمن افغان عوام پر حملے کر کے ان میں خوف و ہراس پیدا کرنا چاہتے ہیں اور اس قسم کے دہشتگردانہ حملوں سے ایک بار پھر یہ واضح ہو گیا کہ ان کا ھدف اور مقصد افغان عوام کے قتل عام اور جارحیت کے سوا اورکچھ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کل کابل میں وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عمارت کے سامنےدھماکے اور پھر سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اس دھماکے اور حملے میں 4 عام شہری اور 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 8 عام شہری زخمی ہوئے۔

ٹیگس