Apr ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے پرامن حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کے چھپن ویں واپسی مارچ پر غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ساٹھ فلسطینی زخمی ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کی اور ساٹھ فلسطینیوں  کو زخمی کردیا۔
اس موقع پرغاصب صیہونی فوجیوں نے زہریلی گیس کا بھی استعمال کیا۔
تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک دو سو بہتر سے زائد فلسطینی شہید اورکم از کم ستّائیس ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس