Apr ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • صدارتی انتخابات تک حکومت کام جاری رکھے گی، صدر اشرف غنی کی تاکید

افغانستان کے صدر نے پارلیمنٹ اور سینیٹ کی کارروائی کے آغاز کے موقع پر تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ صدارتی انتخابات تک ان کی حکومت اپنا کام کرتی رہے گی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے حکومت کی کارروائی کے خاتمے کے خواہاں سیاستدانوں پر بنیادی آئین سے بغاوت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات کے انعقاد تک اپنا کام جاری رکھے گی۔
انھوں نے افغانستان میں انتخابات کی شفافیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدارتی انتخابات کے انعقاد تک اپنے ملک کے صدر کی حیثیت سے افغان عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں محمد اشرف غنی کی صدارت کی مدت بائیس مئی کو ختم ہو رہی ہے تاہم اس ملک کی سپریم کورٹ نے آئندہ صدارتی انتخابات کے انعقاد تک ان کی صدارت کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔
افغانستان میں صدارتی انتخابات، اٹھائیس ستمبر کو ہوں گے۔

ٹیگس