یمنی فوج کی کاروائی میں آل سعود کے متعدد فوجی ہلاک و زخمی
یمنی فوج اور قبائل نے سعودی عرب کے حملوں کے جواب میں سعودی فوجیوں کے خلاف کاروائی کی۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور قبائل نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کی کاروائی کے دوران سعودی عرب کے درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
یمنی فوج نے صوبہ تعزکے علاقہ الوزاعیہ میں ایک کاروائی کے دوران سعودی عرب کے متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں عالم اسلام کے اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔