امریکہ سن لو ترکی کے پاس ایرانی تیل کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں
May ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
ترکی نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایرانی تیل پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے پاس ایرانی تیل کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے لہذا امریکہ کو ایرانی تیل پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
ترک وزير خارجہ نے کہا کہ ترکی کی تیل کی ریفائنریوں ميں تیل کے تصفیہ کے لئے مناسب وسائل نہیں ہیں اور ترکی کے پاس ایرانی تیل کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن بھی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے دھمکی دی تھی کہ 2 مئی کو ایران سے تیل خریدنے والے چھ ممالک کے استثنی کو ختم کردیا جائےگا اور ان کی مدت میں مزید توسیع نہیں کی جائےگی ، امریکہ کے اس غیر قانونی فیصلے کو عالمی مزاحمت کا سامنا ہے۔