دہشت گردوں کے حملے میں تین شامی بچے جاں بحق
شام کے شہر حماہ کے نواحی علاقے السقیلبیہ پر تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں تین کم سن بچے جاں بحق اور متعدد عام شہری زخمی ہو گئے۔
دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حملے کے بعد شامی فوج نے علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین آپ شروع کر دیا۔
شامی فضائیہ نے بھی حماہ اور ادلب میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری جبکہ بری فوج نے گولہ باری کی ہے۔
شامی فوج اور فضائیہ کے آپریشن کلین اپ کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں اور درجنوں دہشت گردوں کے مارے جانے کی خـبر ہے۔
مغربی شہر لاذقیہ کے نواحی علاقوں میں بھی شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین آپ کی تیاری مکمل کر لی ہے اور یہ آپریشن کسی بھی وقت شروع کر دیا جائے گا۔
اس دوران علاقے میں موجود تکفیری دہشت گردوں نے لاذقیہ کے رہائشی علاقوں رویسہ اسکندر اور جب الزور پر حملے کیے ہیں۔ ان میں حملوں میں ہونے والے جانی نقصان فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔