سعودی عرب میں یمنی ڈرونز نے تباہی مچا دی  + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i349088-سعودی_عرب_میں_یمنی_ڈرونز_نے_تباہی_مچا_دی_ویڈیو
یمن پر سعودی اتحاد کے جاری حملوں کے جواب میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اہم ٹھکانوں پر 7 ڈرون سے کاروائی کی ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran

یمن پر سعودی اتحاد کے جاری حملوں کے جواب میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اہم ٹھکانوں پر 7 ڈرون سے کاروائی کی ۔

منگل کے روز یمنی فوجی ذرائع کے حوالے سے المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق، یمنی فوج نے ملک پر سعودی عرب کی فوجی جارحیت اور محاصرے کے جواب میں یہ کاروائی کی ہے۔

فوجی ذریعے نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کاروائیوں کے دوران کن کن مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ فوجی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ جب تک یمن کا محاصرے جاری رہے گا، یمنی فورسز اس طرح کی مزید کاروائیوں کے لئے تیار ہیں۔