افغانستان: 34 سیکیورٹی اہلکارہلاک و زخمی 4 اغوا
May ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز پر دو مختلف مقامات پر حملے کئے جن کے نتیجے میں 34 سیکیورٹی اہلکارہلاک و زخمی ہوگئے ۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غور میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 18 پولیس اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب لوگر صوبے میں بھی طالبان نے افغان فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، طالبان اسی طرح 4 فوجی اہلکاروں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
افغان فوج نے اغوا کیے گئے اہلکاروں کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم اب تک کسی اہلکار کی بازیابی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو مزاحمت کا سامنا ہے۔