Jun ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • رقہ دھماکے میں 10 جاں بحق اور 20 زخمی

شام کے شہر رقہ میں جمعے کی رات ہونے والے کار بم دھماکے میں تیس افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

 مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ کار بم کا یہ دھماکہ رقہ سٹی میں رات دیر گئے کرد ڈیموکریٹک فورس کی ایک چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔
 دھماکے میں دس افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پانچ عام شہری شامل ہیں جبکہ پانچ کا تعلق کرد ڈیموکریٹک فورس سے بتایا جاتا ہے۔
شام میں  پے درپے شکستوں کے بعد دہشت گردوں نے عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
شام کا بحران سن دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے سے شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن ہمیشہ کے لیے اسرائیل کے حق میں موڑنا تھا۔
 شام کی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت کے ذریعے داعش کی بساط لپیٹ دی اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

ٹیگس