Jun ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • عالمی برادری فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے: پاکستان

پاکستان نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے عالمی ادارے کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے عالمی ادارے کی مالی معاونت کا اعلان پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں کیا۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو فلسطینی لوگوں کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔ مالی امداد پاکستان کی فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی اصولی حمایت کا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کرنے والے ادارے ”انروا“ کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ ”انروا“ اپنے علاقوں سے بے دخل فلسطینیوں کی صحت، تعلیم اور دیگر ضروریات پوری کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے حصول تک فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

ٹیگس