Jul ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • آیت اللہ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والوں پر پولیس کی فائرنگ

نائیجیریا کی سیکورٹی فورس نے، اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والوں پر ایک بار پھر فائرنگ کی ہے۔

اسلامی تحریک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کادونا شہر میں آیت اللہ زکزکی کی رہائی کے لیے مظاہرہ کرنے والے پرامن لوگوں پر سیکورٹی فورس کی براہ راست فائرنگ میں متعدد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
نائیجیریا کی حکومت نے سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں شہید یا زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق نائیجیریا کی پولیس نے دارالحکومت ابوجا میں مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔ اس سے پہلے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہونے والے مظاہرین پر سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
آیت اللہ ابراہیم زکزکی دسمبر دو ہزار پندرہ سے جیل میں بند ہیں۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جیل میں آیت اللہ زکزکی کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرائے جانے کی ضرورت ہے۔
یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ عدالتی حکم کے باجود نائیجیریا کی حکومت اور فوج، آیت اللہ ابراہیم زکزکی کو رہا کرنے سے گریز کر رہی ہے۔

 

ٹیگس