امریکہ کو ایران کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں
Jul ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں قیامِ امن کے لئے جاری کوششوں میں ایران کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے جمعرات کو کابل میں افغانستان کی سیکورٹی صورتِ حال سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تصادم کی صورت میں امریکہ کو ایران کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال نہیں کرنی چاہیے۔
حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام بیرونی سمجھوتوں کے بجائے اپنی سرزمین پر امن چاہتے ہیں۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے نزدیک امن کا مطلب جنگ کا خاتمہ، خود مختاری اور ایک باوقار زندگی کا آغاز ہے۔