صیہونی حکومت دہشتگردی کی سب سے بڑی وجہ: مہاتیر محمد
Jul ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
ملائیشیا نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی دینے پر مسلم ملک کے بہت شکر گزار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں موجود ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی سب سے بڑی وجہ اسرائیل ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ترکی اور ملائیشیا کو مل کر فلسطین کے مسئلہ کو زندہ رکھنا ہو گا۔ انقرہ کے ساتھ مل کر فلسیطینوں کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا اور ترکی دونوں مسلمان ملک ہیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔
مہاتیر محمد نے کہا کہ بہت سے ممالک ہمیں ٹیکنالوجی نہیں دے رہے لیکن ہمیں ترکی کی طرف سے آفر ملی ہے جس پر مسلم ملک کے بہت شکر گزار ہیں۔ ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لیے ترکی سے جلد بات چیت چاہتے ہیں کیونکہ ہم بھی دفاعی میدان میں خود کفیل ہونا چاہتے ہیں۔